میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے،پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت کی مکمل حمایت کرے گی:چوہدری پرویز الٰہی

میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے،پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت ...
میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے،پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت کی مکمل حمایت کرے گی:چوہدری پرویز الٰہی

  


لاہور(آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے ، پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت کی مکمل حمایت کرے گی اپوزیشن واویلا کرتی رہے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا ہے کہ جو حالات میاں برادارن چھوڑ کر گئے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وہ معیشت کو تباہ کرکے گئے ہیں، شریف برادران پنجاب کو 2 ہزار ارب روپے کا مقروض کر دیا، موجودہ حالات کو عمران خان کے سوا کوئی بہتر نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں بجٹ پاس کرانے کا کوئی مسئلہ نہیں، مسلم لیگ ق مکمل حمایت کرے گی، ہم دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں واویلا کرتی رہیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور