آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی حمایت،بلاول بھٹو زرداری کا ایم کیو ایم سے اظہار تشکر

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی حمایت،بلاول بھٹو زرداری کا ایم کیو ...
آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی حمایت،بلاول بھٹو زرداری کا ایم کیو ایم سے اظہار تشکر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کی طرف سے فلور آف دی ہاؤ س پر سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے پر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں موجود ان تمام سیاسی پارٹیوں کی شکرگزار ہے جس نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایااب ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کیا جائے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ منتخب اراکین قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد