محمدمرسی شہیداسلام کی نشاۃ ثانیہ کا استعارہ تھے، دردانہ صدیقی

محمدمرسی شہیداسلام کی نشاۃ ثانیہ کا استعارہ تھے، دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ مجاہد الاخوان، غازی مصر سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کا کمرہ عدالت میں انتقال محض رحلت نہیں، بلکہ یہ انسانیت، جمہوریت اور مصر کے اکثریتی عوام کے حق رائے دہی کا قتل ہے۔ یہ ایک مجاہد کی شہادت ہے جس کی پوری زندگی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وقف تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر حافظ محمد مرسی کے غاصب آمر جنرل سیسی کی قید میں رحلت پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران کو تاکید کی کہ تمام اجتماعات،قرآن کلاسز، ادارہ جات میں پروگرامات میں ان کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کے مثالی صبر پر استقامت کی دعا کا اہتمام کیا جائے۔