صدر مملکت نے لاہور کی احتساب عدالتوں کے لئے ججز صاحبان کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے لاہور کی احتساب عدالتوں کے لئے ججز صاحبان کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی۔ منگل کو صدر پاکستان کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر ایک، چار اور پانچ کے لیے ججوں کی تعیناتی کی گئی ہے،تعینات ہونے والے ججز میں مشتاق الٰہی، امیر محمد خان اور محمد نعیم ارشد شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ججز کی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
صدر مملکت