مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 27سمریاں ضمنی گرانٹس کی منظوری سے متعلق ہیں،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاور سیکٹر کو گرانٹس کی منظوری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر حکومت کے بجلی کے واجبات اور صنعتی شعبے کو سبسڈی دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد