حمزہ شہبازکے ممکنہ پروڈکشن آرڈرہائیکورٹ میں چیلنج

حمزہ شہبازکے ممکنہ پروڈکشن آرڈرہائیکورٹ میں چیلنج
حمزہ شہبازکے ممکنہ پروڈکشن آرڈرہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکے ممکنہ پروڈکشن آرڈرکے اجراکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں نیب،حکومت پنجاب،حمزہ شہبازاوردیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے رو برو درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی کے چند رولزملکی قوانین سے متصادم ہے ،ملزم کواسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیناقوانین کی خلاف ورزی ہے،ملزم کے جسمانی ریمانڈ پرپروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے جاسکتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپیکرکوپروڈکشن آرڈرجاری کرنے سے روکنے کاحکم دے۔