سپریم کورٹ ،کانسٹیبلز بھرتی کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق

سپریم کورٹ ،کانسٹیبلز بھرتی کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ...
سپریم کورٹ ،کانسٹیبلز بھرتی کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کانسٹیبلزکی بھرتیوں کے کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کردی،عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر تے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مناسب حکم دے سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل غلام حیدر جمالی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے آ ئی جی کابراہ راست تعلق نہیں ہوتا،غلام حیدرجمالی نے براہ راست کوئی حکم جاری نہیں کیا۔وکیل نیب نے کہا کہ نیب اپنی تحقیقات مکمل کرچکی ہے،نیب غلام حیدرجمالی سے متعلق ریفرنس بھی دائرکرچکی،اس مرحلے پرغلام حیدرجمالی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ نیب کے کہنے کے بعدعدالت کے حکم کی ضرورت نہیں،عدالت نے غلام حیدرجمالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کردی اورٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مناسب حکم دے سکتی ہے۔