بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زررداری نے کہا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہوملزم بےگناہ ہوتا ہے، تفتیش میں تعاون کے باوجودآصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،آصف زرداری کوسزاہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کاکوئی خطرہ ہے،صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کارویہ قابل تعریف ہے،سیاسی اختلاف کے باوجودمتحدہ نے آئینی حق کیلئے آوازاٹھائی،گزشتہ روزایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکامطالبہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہوملزم بےگناہ ہوتا ہے،تفتیش میں تعاون کے باوجودآصف زرداری کوگرفتارکیاگیا،آصف زرداری کوسزاہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کاکوئی خطرہ ہے،صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار4 ارکان قومی اسمبلی گرفتارہوئے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے