پی آئی اے کے طیارے میں ”کی کی “ چیلنج پر رقص کرنے والی نوجوان لڑکی اب کہاں ہے؟ پتا چل گیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قومی پرچم پہن کر پی آئی اے طیارے میں ”کی کی چیلنج“ پر رقص کرنے والی پولینڈ کی ش ہری لڑکی ایوزوبیک نے پاکستان چھوڑدیا، تازہ اطلاعات کے مطابق شام چلی گئی۔ ایوزوبیک بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم گلوبل سٹیزن ہونے کے ناطے ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے۔ پاکستان کی سیاحت کے دوران ایوزوبیک نے پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کیا تھا۔ ایوزوبیک نے اپنے نئے سفر کیلئے پاکستان چھوڑدیا اور اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک نئے سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔