” میں نے جذبات میں آ کر کہہ دیا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے لیکن۔۔“ شہبازشریف نے پہلی مرتبہ اعتراف کر لیا

” میں نے جذبات میں آ کر کہہ دیا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے ...
” میں نے جذبات میں آ کر کہہ دیا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے لیکن۔۔“ شہبازشریف نے پہلی مرتبہ اعتراف کر لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو پرویز مشرف دور کا بجلی بحران کا چیلنج ملا، جب حکومت ملی تو بجلی 20 ،20 گھنٹے جاتی تھی ،پرویز مشرف نے مشینری رکھ کر کہا بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز رکھے نہ دیگر تقاضے پورے کئے گئے ،شہباز کاکہنا تھا کہ میں نے جذبات میں آکر کہا 6 ماہ میں بجلی کا مسئلہ حل کریں گے ،میری اس خواہش ،بات کو مختلف انداز میں پینٹ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بجٹ سیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف بدترین سازش کا جال بنایا،انسان کچھ سوچتا ہے اللہ کے فیصلے کچھ اور ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے ستمبر 2014 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا ،پی ٹی آئی رہنماﺅں سے کہا تین دن کیلئے ڈی چوک سے اٹھ جائیں ،پی ٹی آئی کی وجہ سے چینی صدر نے دورہ ملتوی کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چینی صدر کادورہ ملتوی کراکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،انہوں نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجودچینی صدر نے سات ماہ بعد دورہ کیا،انہوںنے کہا کہ جب کوئی ہماری مدد کو تیار نہیں تھا چین ہماری مدد کو آیا،دہشتگردی کے باوجود معیشت کی بہترین کیلئے چین نے ہماری مدد کی ،انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا سی پی پیک چین کی سرمایہ کاری نہیں قرضے ہیں ،اسدعمر نے اعتراف کیا سی پیک سرمایہ کاری پر ڈیڑھ فیصدسود ہے ،انہوں نے کہا کہ دولت صحت واپس آجاتی ہیں عزت نہیں ،5سال میں ن لیگ نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد