”ٹیم بہتر کرنی ہے تو کوچ اور سلیکٹر نہ بدلیں بلکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے مشورہ دیدیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہو گا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہو گا؟ کھلاڑی تو یہی ہیں، اگر کوئی ٹیلنٹ ہے تو ہی سامنے آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ کسی فرسٹ کلاس پر 10،15 سال سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں؟ مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہو گا تو چلے گا کیونکہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ ہے، بورڈ فرسٹ کلاس پر پیسہ لگائے، اس پر توجہ دے اور نظر بھی رکھے۔