سپریم کورٹ ،جعلی شناختی کارڈاجراکے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی شناختی کارڈاجراکے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں مسترد کر دیں
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی شناختی کارڈاجراکے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جعلی شناختی کارڈ کا اجرا بہت بڑاجرم ہے،جعلی شناختی کارڈ دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ میں استعمال ہوسکتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کا جرم ثابت کرنانیب کی ذمہ داری تھی، دستاویزات کی فوٹوکاپی قابل قبول شواہدنہیں ہوتی،فراڈکوثابت کرنا نیب کاکام تھا،عدالت نے جعلی شناختی کارڈاجراکے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں مسترد کر دیں ،عدالت نے ملزمان کی بریت کابلوچستان ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھا ۔