”پراپیگنڈہ کیا جاتاہے کہ عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی نے بنوایاہے “ چوہدری غلام حسین نے جب یہ سوال عمران خان سے کیا تو وزیراعظم نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

”پراپیگنڈہ کیا جاتاہے کہ عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی نے بنوایاہے “ چوہدری ...
”پراپیگنڈہ کیا جاتاہے کہ عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی نے بنوایاہے “ چوہدری غلام حسین نے جب یہ سوال عمران خان سے کیا تو وزیراعظم نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی ” جی این این “ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری عمران خان کے ساتھ گزشتہ ہفتے منگل کے روز ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو کہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوئی ۔ ملاقات کے دوران میں نے عمران خان سے براہ راست پوچھا کہ لاہور میں ایک پراپیگنڈہ پھیلا ہواہے کہ بشریٰ بی بی نے عثمان بزدار کو بنوایا ہے اور وہ جو کر رہے ہیں وہ بشریٰ عمران کی حمایت سے کر رہے ہیں ؟

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ عمران خان نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ چوہدری صاحب بشریٰ عمران نے بہت سے پاکستانیوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیاہے ، اداکار ہ نور کو وہ دین کے راستے پر لے آئی ہیں جوکہ اب پانچ وقت کی نمازی ہیں اور خرابی سے بچتی ہیں ، ان کے علاوہ بے شمار لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کیاہے ۔

چوہدری غلام حسین کا کہناتھا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ اللہ نے بشریٰ بی بی کو بڑا روحانی مقام دیاہے ، بشریٰ نے مجھے یکسر تبدیل کر دیاہے ، وہ کسی افسر کو نہ تو لگواتی ہیں اور نہ ہی ہٹانے میں لگیں ہیں ، اگر ان کے نام یا کوئی ان کے جاننے والا ایسا کر رہاہے یا لوٹ مار کر رہاہے تو اسے انجام تک پہنچنا ہو گا ۔غلام حسین کا کہناتھا کہ نیب ،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی کروں گا ۔

مزید : قومی