پاکستانی ٹیم کو بھارت سے شکست پر عمران خان نے کیا ردعمل دیا ؟ سینئر صحافی روف کلاسرا نے بڑا انکشاف کر دیا

پاکستانی ٹیم کو بھارت سے شکست پر عمران خان نے کیا ردعمل دیا ؟ سینئر صحافی روف ...
پاکستانی ٹیم کو بھارت سے شکست پر عمران خان نے کیا ردعمل دیا ؟ سینئر صحافی روف کلاسرا نے بڑا انکشاف کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کی جائے تاہم قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے پچ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور شکست مقدر بنی جس پر پاکستانی ٹیم کو نہایت تنقید کا سامنا ہے اور اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہار کے بعد کابینہ میں دیا جانے والا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی ” آپ نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی روف کلاسرا نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنے قریبی وزراءاور دوستوں کے ساتھ پیر کے روز ملاقات ہوئی جس دوران دوستوں نے عمران خان سے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے حوالے سے سوال کیے ۔

سینئر صحافی روف کلاسرا نے کہا کہ مجھے میرے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے اس ملاقات کے دوران اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہوں نے ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کیوں کہا تھا ، بھارت کی ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے چہروں پر خوف نظر آ رہا تھا ، وہ یہ فیصلہ بھی نہیں کر سکے کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں اور انہیں یہ بھی خوف تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اتنی طاقتور ہے کہ وہ اس کو بھی چیز کر لیں گے ۔

روف کلاسرا نے کہا کہ ان کے نزید یہ سمجھا جارہا تھا کہ اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کی اور انہوں نے ہدف کو حاصل کر لیا تو اس پر بھی ہمیں رسوائی کا سامنا کرنا ہو گا ، اس کے علاوہ عمران خان کا تجزیہ وہی تھا جوکہ انہوں نے ٹویٹ میں کیا تھا کہ یہ کھیل دماغ کا ہے کہ آپ کتنے بولڈ فیصلے کرتے ہیں اور اگلی ٹیم کو کتنا اچھے سے سمجھتے ہیں ۔

روف کلاسرا نے کہا کہ مجھے میرے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اتنا زیادہ مایوس نہیں تھے کیونکہ انہیں زیادہ توقع نہیں تھی ، عمران خان نے ٹیم کو بلایا تھا اور ان کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کی تھی ،عمران خان ابھی بھی سمجھتے تھے کہ شائد اگر یہ پہلے بیٹنگ کرتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا ۔دوسر اوہ یہ کہہ رہے تھے کہ فائٹ ہوتی ہے ، میچ میں فائٹ کہیں نظر نہیں آئی۔

مزید : قومی