نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ۔جنوبی افریقین بلے باز مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 241رنز ہی بنا سکے ۔جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صرف 9 کے مجموعی سکور پر کوینٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ہاشم آملہ نے کپتان فاف ڈوپلیسی کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے تاہم اس موقع پر فاف ڈوپلیسی بھی 23 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ہاشم آملہ 55سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،مکرام 38،ملر 36اور فلکیوائیو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل 35،منرو 9،ٹیلر ،نیشم 23،گرینڈ ہوم 60 اور لیتھم 1,1رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ لیتھم 106رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

مزید : کھیل