شیکھر دھون کی جگہ کس کھلاڑی کو بھارتی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ جان کر باﺅلرز بھی گھبرا جائیں

شیکھر دھون کی جگہ کس کھلاڑی کو بھارتی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ ...
شیکھر دھون کی جگہ کس کھلاڑی کو بھارتی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ جان کر باﺅلرز بھی گھبرا جائیں

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کے فریکچر کے باعث آئی سی سی کرکٹ لورڈکپ 2019ءسے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ جارح مزاج نوجوان بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹیم منیجر سنیل سبرامنیم نے ایک پریس کانفرنس میں شیکھر دھون کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے اور ان کی جگہ رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی نے نوجوان بلے باز کی بھارتی ٹیم میں شمولیت کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درخواست دیدی ہے۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پیٹ کومنز کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھاجس کے بعد وہ اگلے دو میچ بھی نہیں کھیلے اور پھر رشبھ پنت کو انگلینڈ طلب کر لیا گیا تھا۔

مزید : کھیل