شہباز شریف اسمبلی میں تقریر کے دوران عمران خان کو کس نام سے پکارتے رہے؟

شہباز شریف اسمبلی میں تقریر کے دوران عمران خان کو کس نام سے پکارتے رہے؟
شہباز شریف اسمبلی میں تقریر کے دوران عمران خان کو کس نام سے پکارتے رہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایوان میں بجٹ 2019-20 ء پر تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ، وہ وزیر اعظم کو عمران نیازی کہہ کر مخاطب کرتے رہے اور کہا کہ روم جل رہا ہے اور نیرو چین کی بانسری بجا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پر قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نے بجٹ تقریر کے دوران دروغ گوئی کا الزام عائد کرتے ہوئے بار بار اس کا اعادہ کیا جس پر سپیکر اسد قیصر نے دروغ گوئی کے الفاظ کارروائی سے  حذف کر دئیے تو شہباز شریف نے عمران خان کے لیے غلط بیانی کے الفاظ کا سہارا لیا ۔ ایک موقع پر شہباز شریف نے  یہ بھی کہا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ دے کر پوری پاکستانی قوم کو خود کشی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے ۔