خیبرپختونخوا میں تمباکوپر ٹیکس سے نسوارمہنگی ہوگئی

خیبرپختونخوا میں تمباکوپر ٹیکس سے نسوارمہنگی ہوگئی
خیبرپختونخوا میں تمباکوپر ٹیکس سے نسوارمہنگی ہوگئی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خبرپختون خوا میں تمباکوپر ٹیکس سے نسوارمہنگی ہوگئی،چٹکی بھر نسواربھی حکومت نے مہنگی کردی، پہلے 10روپے میں پیکٹ ملتاتھا اب 15کاکردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے تمباکوپر ٹیکس لگانے سے نسوار بھی مہنگی ہوگئی ہے اور نسوار کے ایک پیکٹ کی قیمت 10روپے سے بڑکر15ہوگئی ہے جس پر تمباکوکے عادی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت اس اضافہ کوفوری واپس لیاجائے ۔واضح رہے کہ تمباکو سے ہر سال پاکستان میں لاکھوں شہری موت کاشکارہوتے ہیں جبکہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جبکہ نسوار سب سے زیادہ خطرناک نشہ ہے جس سے لوگوں  بڑی تعداد میں کینسرکاشکارہوتے ہیں جس پر حکومت نے تمباکوپر ٹیکس لگانے کافیصلہ کیاہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور