احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرنے والے سیاستدان نہیں:سید حسن مرتضی

احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرنے والے ...
احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرنے والے سیاستدان نہیں:سید حسن مرتضی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ  احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن حکومت اپوزیشن سے یہ حق بھی چھیناچاہتی ہے،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کرنے والے سیاستدان نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہایک طرف آصف علی زرداری کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے اور دوسری طرف ہمیں احتجاج سے بھی روکا جارہا ہے ، یہ کیسے حکمران ہیں جو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کررہے ہیں؟ حکومت خود ہی اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ، حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے صرف نعرے لگارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران نیاز ی کو غیر سنجیدہ رویہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے ، عوام وزیر اعظم کے بے معنی موقف پر پریشان ہیں، رات بارہ بجے قوم سے خطاب کرنے والے وزیر اعظم سے عوام کوکوئی توقع نہیں ہے ، وہ روز اپنا موقف تبدیل کررہے ہیں ،وزیراعظم عوام کی فلاح کے لئے کچھ کرنے میں ناکام رہے ہیں انہیں ہر برائی اپوزیشن میں ہی نظر آتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور