ہفتے میں 2 مرتبہ دہی کھانے کا مردوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر کوئی بھی مرد رہ نہ پائے گا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دہی کھانے کے بے شمار طبی فوائد ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے مردوں کے لیے ہفتے میں دوباردہی کھانے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ تمام مرد اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق مردوں میں ادھیڑ عمری میں جا کر ایڈینومس (Adenomas)نامی غدود بڑھ جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ایڈینومس کے کینسر کے حامل ہونے کاخدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد ہفتے میں دو بار دہی کھاتے ہیں ان میں ایڈینومس کی بڑھوتری شروع ہونے کے امکانات 20فیصد تک کم ہوجاتے ہیں اوروہ اس کے کینسر سے بھی اتنا ہی زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔
امریکی شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”دہی میں پروبائیوٹکس کی دو ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو معقعد کی آنگ میں بیکٹیریا کی اقسام اور تعداد میں مثبت تبدیلی لاتی ہیں۔ اس سے ایڈینومس بڑھنے کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ مردوں کو باﺅل (Bowel)کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ “واضح رہے کہ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 32ہزار 600مردوں پر تجربات کیے۔