کرکٹ میچ کی ایک پینٹنگ 24 کروڑ روپے میں فروخت

کرکٹ میچ کی ایک پینٹنگ 24 کروڑ روپے میں فروخت
کرکٹ میچ کی ایک پینٹنگ 24 کروڑ روپے میں فروخت

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک کرکٹ میچ کی پینٹنگ 12لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 24کروڑ روپے) میں فروخت ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پینٹنگ لیجنڈ آرٹسٹ ایل ایس لوری نے 1938ءمیں بنائی تھی۔ اس میں برطانوی شہر سیلفرڈ کی ایک گلی کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں درجن بھر بچے کرکٹ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں۔

ایل ایس لوری نے اس پینٹنگ کا نام بھی ”اے کرکٹ میچ“ رکھا تھا۔ یہ پینٹنگ 1996ءمیں بھی فروخت ہوئی تھی مگر تب اس کی قیمت موجودہ نیلامی میں لگنے والی قیمت سے 4گنا کم تھی۔ گزشتہ ماہ اسے ایک بار پھر اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراﺅنڈ کے قریب واقع ’دی لوری‘ آکشن ہاﺅس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جہاں یہ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ