وہ ٹیم جو انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بلے سے صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی، نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

وہ ٹیم جو انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بلے سے صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی، نیا ورلڈ ...
وہ ٹیم جو انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بلے سے صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی، نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیگالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویمن انٹرنیشنل کرکٹ کے مقابلے میں افریقی ملک مالی کی ٹیم نے تاریخ کا کم ترین رن سکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ روانڈا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مالی کی ٹیم صرف 6 کے مجموعی رن پر آﺅٹ ہوگئی ، ٹیم ان میں سے صرف ایک رن ہی بلے کے ساتھ سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مالی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 6 رنز بنائے اور اس کی آل ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔ مالی کی طرف سے اوپنر آنے والی مریم سماکی نے 6 گیندیں کھیل کر ایک رن سکور کیا اور ان کی ٹیم کی جانب سے یہ وہ واحد رن تھا جو بلے سے سکور ہوا۔ ٹیم کی باقی 9 خواتین کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول پائیں اور 5 ایکسٹرا رنز کے ساتھ 6 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوگئیں۔روانڈا ویمن ٹیم نے 7 رنز کا ہدف صرف 4 گیندوں پر ہی حاصل کرلیا۔
مالی اور روانڈا کے مابین ہونے والا یہ کرکٹ میچ سب سے کم رنز سکور ہونے کے باعث نہ صرف ورلڈ ریکارڈ بلکہ تاریخ کا بھی حصہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل کرکٹ میں سب سے کم رنز سکور کرنے کا ریکارڈ چین کی ویمن ٹیم کے پاس تھا جو جنوری میں ایک میچ کے دوران صرف 14 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل -