وہ آدمی جو اسلام آباد میں لڑکیوں کو اپنے مردانہ اعضا دکھانے کا شوقین تھا، اس کا انجام کیا ہوا؟ جانئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 9کے پارک میں ایک عاقبت نااندیش لڑکیوں کو اپنا عضو مخصوصہ دکھانے جیسی قبیح حرکت کئی ماہ سے کرتا آ رہا تھا، گزشتہ روز ایک لڑکی نے اس بدطینت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس لڑکی کا نام طوبیٰ سید ہے ۔
ویب سائٹ threadreaderapp.com کے مطابق طوبیٰ سید نے یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیاہے جہاں وہ لکھتی ہیں کہ ایف نائن پارک میں یہ شخص آئے روز یہ قبیح حرکت کرتا تھا اور میں بھی دو بار اس کا شکار ہو چکی تھی۔دوسری طرف پولیس نے طوبی سید کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
طوبیٰ لکھتی ہے کہ ”پہلی بار چند ماہ قبل اس نے میرے سامنے یہ حرکت کی تھی اور میں اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑی تھی لیکن وہ میرے ہاتھ نہیں آیا۔ تاہم اس بار میں اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ اسے پکڑکر میں نے پولیس کو فون کیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔اس وقت وہ پولیس سٹیشن میں ہے اور میں نے اس کے خلاف ایک درخواست دے دی ہے۔ “طوبیٰ سید نے مزید لکھا ہے کہ ”میرے ساتھ میری ایک دوست بھی تھی۔ جب میں اس شخص کے پیچھے بھاگی تو اس نے مجھے روکنے کی کوشش کی، وہ بہت خوفزدہ لگ رہی تھی۔اگر لڑکیاں خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمت کا مظاہرہ کریں تو اس بے شرم انسان کو اس حرکت سے بہت پہلے روکا جا سکتا تھا۔“