وہ پاکستانی وزیر جس نے برقعہ پہن کر چھاپے مارنا شروع کردئیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرز پر کرپشن اور مستحق خواتین کا حق مارے جانے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں۔ اب وزیراعظم کی معاون خصوصی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے برقع پہن کر ان سنٹرز پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں تاکہ وہاں کی صورتحال کو خود دیکھ سکیں اور مستحق خواتین کو مالی استحصال سے بچا سکیں۔
ٓٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر ثانیہ نشتر ایک سنٹر پر برقع پہن کر گئیں اور امدادی رقم لینے کے لیے قطار میں کھڑی ہوئی خواتین کے ساتھ قطار میں لگ کر کھڑی ہو گئیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سنٹر کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کو اتنی طویل قطاروں میں کھڑا مت کیا کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ وہاں موجود خواتین کے ساتھ ملیں اور ان کی شکایات سنیں۔