مرد بن کر لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکتیں کرنے والی لڑکی

مرد بن کر لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکتیں کرنے والی لڑکی
مرد بن کر لڑکیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکتیں کرنے والی لڑکی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکوں کا سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی فحش تصاویر حاصل کرنا اور انہیں بلیک میل کرنا تو سنتے آئے تھے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک لڑکی یہ کام کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے اور اب جیل کی ہوا کھا رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 28سالہ ایڈیل رینی نامی لڑکی سابقہ نرس تھی جو سوشل میڈیا پر لڑکا بن کر لڑکیوں کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھاتی اور ان سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اڈیل نے اپنے موبائل فون میں آواز تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انسٹال کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ مردانہ آواز میں لڑکیوں سے بات کرتی اور انہیں بتاتی کہ وہ ایک وکیل ہے اور اچھے پیسے کماتا ہے۔ وہ ہر لڑکی کو اپنا مختلف مردانہ نام بتاتی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے مردانہ نام ڈین، ڈینیئل، میکس اور جیک رکھے ہوئے تھے اور انہی ناموں سے گزشتہ 18ماہ سے لڑکیوں کو بے وقوف بنا رہی تھی۔ عدالت کی طرف سے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 22ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ