فردوس باجی مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی اُس کا خوف آپ پہ طاری ہو چُکا :رانا ثنا اللہ

فردوس باجی مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی اُس کا خوف آپ پہ ...
فردوس باجی مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی اُس کا خوف آپ پہ طاری ہو چُکا :رانا ثنا اللہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناااللہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس  باجی مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کہ عوام دشمن آئی ایم کا بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، فردوس باجی مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی ہے اُس کا خوف آپ پہ طاری ہو چُکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے؟ فردوس باجی مریم نواز نے اصل میں ووٹ چور، سیلیکٹڈ نالائقِ اعظم کے دماغ میں افراتفری ڈالی ہوئی ہے، مریم نواز جمہور کی آواز ہے جس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہفردوس باجی پاکستان کی عوام جس وقت چاہئے گی مریم نواز پارلیمنٹ میں آئے گی ، ووٹ چوری کر کے چور دروازے سے نہیں، فردوس باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ “علیمہ باجی چور ہے” کا نعرہ نہیں دبا سکتی۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے عمران نیازی کی ووٹ چوری کا داغ نہیں مٹ سکتا، فردوس باجی آپ کے ایک وائس میسج میں آپ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپوزیشن کی تقریر کو رکوایا، اُس کا جواب دیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور