چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کاخواب پورانہیں ہوگا، پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنےمقاصدمیں کامیاب نہیں ہوں گی:سینیٹر فیصل جاوید

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کاخواب پورانہیں ہوگا، پیپلزپارٹی اورن لیگ ...
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کاخواب پورانہیں ہوگا، پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنےمقاصدمیں کامیاب نہیں ہوں گی:سینیٹر فیصل جاوید

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی آمدنی کم اورخرچےزیادہ ہیں،جب خرچےکم اورآمدنی زیادہ ہوگی تب حالات بدلیں گے،صادق سنجرانی جس طرح ہاؤس چلارہےہیں شایدکسی نے نہ چلایاہو،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کاخواب پورانہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’پرائم ٹائم وِد ٹی ایم ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کےحالات بدلنےوالےہیں،10ماہ میں وہ ہواجوپاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،کرپٹ لوگوں کومائنس کردیں تو اپوزیشن سے بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایکسپورٹ اوپراورامپورٹ نیچےجارہی ہے،10سالوں میں ملک پر24ہزارارب روپےقرضہ چڑھا،سابق حکمرانوں نےاتناقرضہ لیاتووہ گیاکہاں؟پاکستان کی آمدنی کم اورخرچےزیادہ ہیں،جب خرچےکم اورآمدنی زیادہ ہوگی تب حقیقی معنوں میں ملک کے حالات بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی میں ایسےلوگ بھی شامل ہیں جوملک کےساتھ مخلص ہیں،دونوں جماعتیں کرپٹ لوگوں کومائنس کردیں تو ان سے بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی جس طرح ہاؤس چلارہےہیں شایدکسی نے نہ چلایاہو،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اچھی طرح ہاؤس چلارہےہیں،صادق سنجرانی جمہوری طریقےسےالیکٹڈچیئرمین سینیٹ ہیں،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کاخواب پورانہیں ہوگا اور نہ ہی پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنےمقاصدمیں کامیاب ہوں گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کاانتخاب پیپلزپارٹی نےخودکیا،چیئرمین سینیٹ ہر کسی سےملاقات کرتےرہتے ہیں،چیئرمین سینیٹ پرکسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پربھی کسی قسم کادباؤنہیں ہے،سپیکراسدقیصراپوزیشن کےساتھ نرمی کامظاہرہ کرتےہیں،اس حوالے سے بیانات دیکر سیاسی رہنما پوائنٹ سکورنگ کررہےہوتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی بھی  وزیرپرالزام لگا تو اس نے فوری استعفیٰ دیا،یہ کیسی روایت ہےکہ کمزورکےلیےالگ اور طاقتورکےلیےالگ قانون ہو ؟تحریک انصاف ملک میں سب کے لئے یکساں قانون چاہتی ہے او ہماری ساری جدوجہد بھی یکساں انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اقتدار سنبھالنےکےبعداپوزیشن کوکچھ نہیں کہا،اپوزیشن نےوزیراعظم اوروزراء کوتقریریں نہیں کرنےدیں،اپوزیشن ہمیشہ اپنےمفادات کی بات کرتی ہے،پہلے ہم نے  طےکیا تھا  کہ اگر  ایوان میں ہمیں نہیں بولنےدیاجائےگاتواپوزیشن کوبھی نہیں بولنےدیں گے،اپوزیشن کےرویہ کےبعدبھی ہم نےلچک کامظاہرہ کیا اور آج اپوزیشن کوبولنےکاموقع دیا اور اپوزیشن کےرویہ کےبعدبھی ہم نےلچک کامظاہرہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مرادسعیداپنی تقریرخود تیارکرتےہیں،مرادسعیدکوپالیسی بیان سےمتعلق کچھ نہیں کہتا۔

مزید : قومی