لندن میں صحافی نے قومی ٹیم میں گروپنگ سے متعلق کپتان سے سوال کیا تو آگے سے سرفراز احمد نے ایسا جواب دے دیا کہ ٹیم مینجمنٹ بھی حیران پریشان رہ جائے گی

لندن میں صحافی نے قومی ٹیم میں گروپنگ سے متعلق کپتان سے سوال کیا تو آگے سے ...
لندن میں صحافی نے قومی ٹیم میں گروپنگ سے متعلق کپتان سے سوال کیا تو آگے سے سرفراز احمد نے ایسا جواب دے دیا کہ ٹیم مینجمنٹ بھی حیران پریشان رہ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے دوران مسلسل شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم بہت زیادہ تنازعات کا شکار ہو گئی ہے اور ٹیم میں گروپنگ کی خبریں گرم ہیں ۔گروپنگ سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے حیران کن جواب دے دیا ۔
اس صورت حال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جب لندن پہنچے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔قومی ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سوال آپ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر رضا سے پوچھیں، پھر بات کر لیں گے، جس کے بعد مزید کچھ کہے بغیر سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کو گود میں لیکر ہوٹل روانہ ہو گئے۔اس موقع پر سرفراز احمد کے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اور دوسرے ہاتھ میں ان کا بیٹا تھا ۔

مزید :

کھیل -