وفاقی بجٹ مسترد ،مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا

وفاقی بجٹ مسترد ،مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر ...
وفاقی بجٹ مسترد ،مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آبادکے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کیخلاف ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا،اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کیلئے ہم نے ایک کمیٹی بنا دی ہے،آپ دیکھیں گے کہ اسلام آباد کے گلی کوچوں میں جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص بات کرتا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم ،سلیکٹیڈ وزیر اعظم تو پھر ایسے میں  جعلی اکثریت کووقت دینے کا کیا فائدہ؟ مزید وقت دینا اصولی موقف کی نفی ہوگی، ظالم حکمرانوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہےجبکہ معاشی پالیسیاں ملک توڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی جگہ پر نیشنل اکنامک پلان کی منصوبہ بندی ہونی چاہئے،آل پارٹیز کانفرنس ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی اور اس کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں