چیئر مین نیب نے آصف علی زرداری کے بچوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

چیئر مین نیب نے آصف علی زرداری کے بچوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
چیئر مین نیب نے آصف علی زرداری کے بچوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے نیب راولپنڈی میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔دوسری جانب نیب حکام نے بتا یا ہے چیئر مین نیب نے ہدایت کی ہے کہ آصف زرداری کو ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب نے آصف زرداری کے بچوں کو ان سے کسی بھی دن ملنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید : قومی