ٹینکر مافیا پانی چوری کرکے فروخت کرنے میں مصروف،تحریک انصاف کراچی کے عوام کو پیاسا نہیں چھوڑے گی:حلیم عادل شیخ

ٹینکر مافیا پانی چوری کرکے فروخت کرنے میں مصروف،تحریک انصاف کراچی کے عوام کو ...
ٹینکر مافیا پانی چوری کرکے فروخت کرنے میں مصروف،تحریک انصاف کراچی کے عوام کو پیاسا نہیں چھوڑے گی:حلیم عادل شیخ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے، سخت گرمی کی حالت میں کراچی کے عوام کوپیاسا مارا جارہا ہے،واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا پانی چوری کر کے فروخت کرنے میں مصروف ہے،سندھ کی پولیس بھی ان پانی چوروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کے عوام کو پیاسا نہیں چھوڑے گی،عوام کو پانی نہیں دیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے سیاستدانوں کا آخری وقت آگیا ہے، تمام کرپٹ سیاستدان اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے لیڈران خود کو بچانے کے لئے غریب عوام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام جان چکے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں ہے اور کس نے ملک لوٹا ہے؟۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی