’ٹارچر دو گے تو ہمیں تکلیف تو ہوگی‘ فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے یہ کیوں کہا ؟

’ٹارچر دو گے تو ہمیں تکلیف تو ہوگی‘ فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے یہ کیوں ...
’ٹارچر دو گے تو ہمیں تکلیف تو ہوگی‘ فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے یہ کیوں کہا ؟

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دیے جانے والے’ ٹارچر‘ سے ’تکلیف‘ میں ہیں۔

فواد چوہدری نے شہباز شریف کی اسمبلی میں کی جانے والی طویل تقریر پر بیزاری کا اظہار کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے اسمبلی میں ایک ترمیم پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا دورانیہ 45 منٹ سے زیادہ ہونے پر پابندی عائد کی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف صبح سے بول رہے ہیں اور ان کے چپ ہونے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے یہ ٹیکس گزاروں کا پیسہ اور اسمبلی کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب ان کے پاس کہنے کو کچھ خاص نہ ہو، ’ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔‘

@fawadchaudhry

مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی بات پر جواب دیا’ اگر تکلیف نہ ہورہی ہوتی، چیخیں نہ نکل رہی ہوتیں تو ٹویٹ نہ کرتے‘۔

@Marriyum_A

مریم اورنگزیب کی جانب سے ’تکلیف‘ اور ’چیخوں‘ کی بات کی گئی تو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر شہباز شریف نے انتہائی بیزار کن تقریر کی ۔ فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے آدھے ارکان خود سوئے ہوئے تھے ، ’ ٹارچر دوگے تو تکلیف تو ہوگی‘۔

@fawadchaudhry

مزید : قومی /سیاست