عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کورونا بے قابو ہو گیا:بلاول بھٹو

عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کورونا بے قابو ہو گیا:بلاول بھٹو
عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کورونا بے قابو ہو گیا:بلاول بھٹو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لا ئن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاون کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے ہی سن لیں۔ تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے؟ ان کے اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانات دراصل 73 کے دستور پاکستان پر حملہ ہیں۔سے ملک میں قحط پڑا تو وزیراعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارٹی رہنما عوام میں حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہی دیں جبکہ تمام تر معاملات پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی۔

مزید :

قومی -