فیس بک کے مصنوعی ذہانت کے فروغ کے منصوبے کیلئے 2 پاکستانی منتخب

  فیس بک کے مصنوعی ذہانت کے فروغ کے منصوبے کیلئے 2 پاکستانی منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے ایشیائی خطے میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے منصوبے کے لیے اپنے اعلان کردہ فنڈنگ منصوبے کے لیے 2 پاکستانی ماہرین کو بھی منتخب کرلیا۔فیس بک ایشیائی خطے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت میں اخلاقیات کی معاونت کیلئے یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سینٹر فار سول سوسائٹی اینڈ گورننس اور ہانگ کانگ کے پرائیویسی کمشنر فار فار پرسنل ڈیٹا (پی سی پی ڈی) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔فیس بک کی جانب سے منتخب کیے جانے والے ایشیائی خطے کے 9 ممالک کے پرنسپل انویسٹی گیٹرز میں 2 پاکستانی ماہرین بھی شامل ہیں۔فیس بک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان سے پنجاب کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے پروفیسر جنید قادر اور سندھ کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی امانا رقیب بھی شامل ہیں۔
فیس بک

مزید :

صفحہ اول -