اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری نذیر انتقال کر گئے، انا للہ ونا الیہ راجعون

      اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری نذیر انتقال کر گئے، انا للہ ونا الیہ ...

  

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر احمد گذشتہ رات کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔تقریبا ایک ہفتہ قبل ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ میں سات روزقبل داخل کروایا گیا تھا اس دوران ڈاکٹرز نے انہیں کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے سیمپلز لئے پانچ روز قبل چودھری نذیر احمد کی رپورٹ میں انہیں کورونا وائرس سے تصدیق ہو گئیء گزشتہ رات اچانک طبیعت مزید خراب ہو گئی جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے چودھری نذیر احمد کی جان بچانے کے لیے ان تھک محنت کی انکی جان بچانے کی انتھک کوشش مگر انہیں کامیابی نہ ملی اور چودھری نذیر گزشتہ رات گئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی اچانک وفات کی خبر سنتے ہی اخبار مالکان اور اخبار فروش یونین کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔چودھری نذیر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہردو بجے ان کی رہائش گاہ پٹیالہ ھاؤس جی او آر ون ریس کورس روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی جس میں اخبار مالکان۔دانشور۔ اخبار فروش یونین کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

چودھری نذیر

مزید :

صفحہ اول -