ہم سا ہے تو سامنے آئے، پانچ بہنیں بیوروکریٹ

ہم سا ہے تو سامنے آئے، پانچ بہنیں بیوروکریٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ بہنوں نے سچ کردکھایا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔تفصیلات کے مطابق پانچ بہنیں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008ء میں امتحان پاس کیا اور اس وقت کراچی میں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کے فرائض ادا کر رہی ہیں، دوسری بہن شیریں ملک شیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔ تیسری بہن سسی ملک شیر ڈپٹی ایگزیکٹو سی ای او چکلالہ کینٹ راولپنڈی اور ماروی ملک شیر بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد فرائض ادا کر رہی ہیں جبکہ ضحیٰ ملک شیر سب سے چھوٹی ہیں جو حالیہ نتائج کے مطابق آفیسرز مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کریں گی۔

کامیاب

مزید :

صفحہ اول -