لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا

      لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں 49، لاڑکانہ 46، جیکب آباد میں 44، جموں میں 41، سرینگر 31 اور لیہہ میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار، گوجرنوالہ، اسلام آباد اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صوبہ سندھ، بلوچستان، وسطی وجنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم رہے گا۔جمعے کی شام یا رات کے اوقات میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرنوالہ، اسلام آباد، وادی پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم شمالی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

گرمی

مزید :

صفحہ اول -