سبسڈی اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی غائب

  سبسڈی اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی غائب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی غائب ہوگئے جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریدا ری پر مجبور ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مالی مشکلات کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکج دیا تھا اور پیکج کے تحت آٹے،چینی سمیت 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔تاہم سبسڈی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی ہی غائب ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ نے بھی آٹے اور چینی کی قلت کا اعتراف کرلیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ پاکستا ن ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے گندم کی خریداری آئندہ 2 دن تک ممکن ہو جائیگی اور آئندہ چند دن میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

آٹا چینی غائب

مزید :

صفحہ اول -