گلگت بلتستان کے وزیر زراعت حاجی جانباز کورونا سے انتقال کرگئے

  گلگت بلتستان کے وزیر زراعت حاجی جانباز کورونا سے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
انتقال

مزید :

صفحہ اول -