ہم لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی

        ہم لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہم کرونا وبا زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کرونا، ڈینگی، ٹڈی دل، زلزلے کیا ہمارے تھوڑے تازیانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ امت حرام کھانا چھوڑ دے اور گناہ سے توبہ کرے، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالی کو منانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم کرونا وبا سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان حالات میں بھی ناجائز منافع کمانے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ؐ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں۔مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے۔

مفتی تقی عثمانی

مزید :

صفحہ اول -