ماسک نہ پہننے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے، عثمان ڈار

  ماسک نہ پہننے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ،ماسک نہ پہنے والے افراد کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار انتظامیہ کے ہمراہ سڑکوں پر نکل پڑے،ایس او پیز پر عملدرآدمد کیلئے شہریوں میں مفت ماسک کی بھی تقسیم کی،48 گھنٹوں بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا گیا۔ عثما ن ڈار نے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑ سکتا ہے،انتظامیہ سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور سزائیں دے گی،وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا عوام خود احتیاط اور تعاون کرے،وزیراعظم نہیں چاہتے کہ عوام کو لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کا پھر سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر عوامی نمائندے بھی عوام کی خدمت کے لئے باہر نکلیں۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -