موقع پرست نہیں جو شریفوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں، جہانگیر ترین

موقع پرست نہیں جو شریفوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں، جہانگیر ترین

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں موقع پرست نہیں کہ شریفوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں،میری نوازشریف سے نہ ملاقات ہوئی نہ ہی خواہش مند ہوں،مسلم لیگ(ن) کا میڈیا سیل میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔جمعرات کے روز جاری آڈیو بیان میں جہانگیر ترین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نوازشریف سے لندن میں نہ کوئی ملاقات کی ہے نہ ہی اس کی خواہش رکھتا ہوں۔میرے بارے میں مسلم لیگ(ن) کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔میں نے اپنی ساری جدوجہد ہی شریف خاندان جیسے سیاستدانوں کے خلاف کی ہے اور میں کوئی موقع پرست نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاؤں۔اصولی سیاستدان ہوں تحریک انصاف کا دل وجان سے ساتھ دیا ہے اب اگر وہاں کوئی مسائل پیدا ہوگئے ہیں تو اس میں بھی میری غلطی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل الگ ہو کر بیٹھا ہوا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی بہتر ہوگا

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -