توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹیچر نجمہ ناہید کی درخواست پر کارروائی کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کاگھر سے 70کلو میٹر دور سکول میں تبادلہ کر دیا گیا۔تبادلہ رکوانے کے لیے درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔عدالت نے سیکرٹری تعلیم کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکرٹری تعلیم نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا لہذا توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
سیکرٹری تعلیم