فیسوں میں رعایت نہ دینے پرسیکرٹری سکولز سے وضاحت طلب

فیسوں میں رعایت نہ دینے پرسیکرٹری سکولز سے وضاحت طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے اضافی فیسوں کی وصولی پر سکول مالکان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز سے 20 فیصد فیسوں میں رعایت نہ دینے پر 24 جون تک وضاحت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت بھی دے دی ہے،مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سکول مالکان طلباء سے آٹھ فیصد اضافی فیس واؤچر و زصول کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے 5 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی، سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کے لئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی،نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے،پرائیویٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباکو 8 فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں، عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول اور سکول مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکرٹری سکولز

مزید :

صفحہ آخر -