توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے قصور کے عبدالغفور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ٹی ایم اے قصورکی حد بندی کے لئے اس کی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوا ئی تھی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے 25اکتوبر 2019ء پر عمل نہیں کیا جا رہا۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -