موسم گرما کی تعطیلات میں عدلیہ کے55سال سے زائد عمر کے اہلکار اورخاتون افسرڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار

  موسم گرما کی تعطیلات میں عدلیہ کے55سال سے زائد عمر کے اہلکار اورخاتون ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران عدلیہ کے55سال سے زائد عمر اورخاتون افسروں کوڈیوٹی سے مستثنیٰ قراردینے کاحکم نامہ جاری کردیا،لاہورہائی کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کورونا کی شدیدوباپھیل چکی ہے،ماتحت عدالتوں کے ججوں اور عملے کے متعدد ارکان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے،اس لئے سیشن ججوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ججوں اور عملے کے ایسے ارکان جن کی عمر55سال سے زائد ہے انہیں ڈیوٹیاں تفویض نہ کی جائیں،یادرہے کہ سیشن ججوں اور ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں 22جون سے 15اگست تک جبکہ سول ججوں کی عدالتوں میں 3اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار

مزید :

صفحہ آخر -