پلازمہ کی کھلے عام فروخت پرسیکرٹریز ہیلتھ اور قانون سے جواب طلب

پلازمہ کی کھلے عام فروخت پرسیکرٹریز ہیلتھ اور قانون سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کورونا کے مریضوں کو پلازمہ فروخت کے خلاف دائردرخواست پرسیکرٹری پرائمری ہیلتھ اورسیکرٹری قانون سے جواب طلب کر لیاہے،عدالت عالیہ میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہونیوالے افراد کے پلازمے کی فروخت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزارارشد ورک ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ کورونا کے صحت یاب مریض کھلے عام پلازمہ فروخت کر رہے ہیں،خون کی فروخت کے خلاف قوانین کی موجودگی کے باوجود عمل درآمد نہیں ہو رہا،پلازمہ کی فروخت، قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،خون کے اس دھندے میں اب بین الاقوامی مافیا بھی شامل ہو چکا ہے، عدالت سے استدعا کی کہ کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

پلازمہ فروخت

مزید :

صفحہ آخر -