سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،0 10انڈیکس 83۔308پوائنٹس کم، ڈالر 90پیسے، سونا 700روپے تولہ مہنگا

      سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،0 10انڈیکس 83۔308پوائنٹس کم، ڈالر 90پیسے، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس مزید308.83پوائنٹس کی کمی سے33539.85 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ65.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو56ارب 64کروڑ3لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔کاروبای ہفتے کے پانچویں روزجمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس33919پوائنٹس کی بلد سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33472پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکوہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 308.83پوائنٹس کی کمی سے33539.85پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 171.48پوائنٹس کی کمی سے 14461.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس213.77پوائنٹس کی کمی سے24125.23پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 364کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ239میں کمی اور28میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب48ارب83کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر63کھرب92ارب19کروڑ1لاکھ روپے ہو گیا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے بدھ کو 21کروڑ62لاکھ25ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو بدھ12کروڑ29لاکھ30ہزار شیئرز کے مقابلے میں 36.56فیصد کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 43.99روپے کے اضافے سے 642.99روپے اورپریمیئر شوگر کے حصص کی قیمت 21.95روپے کے اضافے سے314.65روپے ہو گئی جبکہ144روپے کے کمی سے فلپ موریس کے حصص کی قیمت1875روپے اورکولگیٹ پامولو27.57روپے کی کمی سے2210روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،میڈیا ٹائمز،بینک آف پنجاب،جہانگیر صدیقی،ہیسکول پٹرول،میپل لیف،بل گلاس،عسکری بینک،کے الیکٹرک اورٹی آر جی پاک کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700روپے کے اضافے سے99ہزار300روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 12ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1727ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 700روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت99ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے 85ہزار134روپے ہو گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہااور ڈالر.70 166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے165.50روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے166روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166 روپے سے بڑھ کر166.70روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے سے205.30روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.30روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.20روپے سے بڑھ کر43.60روپے اور قیمت فروخت43.70روپے سے بڑھ کر44.10روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.20روپے سے بڑھ کر44.60روپے اورقیمت فروخت 44.70روپے سے بڑھ کر45.10روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -