اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے: گورنر چودھری سرور

  اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے: گورنر چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات جمہور یت کا حسن ہے کوئی بھی اتحادی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا عمران خان بطور وزیر اعظم 2023تک آئینی مدت پوری کر ینگے۔اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے انتخابات کا انتظار کر ے۔عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا اور عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے۔ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں۔معاشی میدان میں بھی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔پاکستان کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں ہے سب جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملک کو کورونا وباء سے نجات دلانے کیلئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب بھی کوئی اتحادی حکومت سے کسی معاملات پرتحفظات کا اظہار کر تاہے تو اپوزیشن کسی خوش فہمی میں شکار ہو جاتی ہے مگر ہر بار اپوزیشن کو مایوسی کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اور اب بھی اپوزیشن مایوس ہی ہوگی کیونکہ حکومت کے بی این پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اتحادی ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ ہم نے تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اتحادی حکومتیں ہوتیں ہیں وہاں ناراضگی ہوتی رہتی ہے اپوزیشن کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کی بجائے اپنا مثبت اور جمہوری کر دار ادا کر ے عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں بلکہ ملک وقوم کو کورونا وباء سے نجات دلانے اور ملکر چلنے کا ہے اس لیے مَیں اپوزیشن جماعتوں سے ایک بار پھر کہتاہوں کہ وہ موجودہ حالات میں سیاست نہ کر یں بلکہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر اپنا جمہوری اور مثبت کر دار ادا کر یں۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی قسم کی ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور قوم سے کیے جانیوالے وعدے پورے کر یں گے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -