چیئرمین نیب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کردی

      چیئرمین نیب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کردی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2019ء پیش کردی۔ صدر کی جانب سے نیب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے نیب کی 2019ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ نیب نے 747انکوائریاں اور 269تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ سال 2019ء کے دوران نیب نے141.54ارب روپے سے زائد رقم کی وصولیاں کی اور اسی طرح نیب کی کامیاب کیسز کی شرح 68.8فیصد رہی۔اس موقع پر صدر مملکت نے نیب کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

صدرعارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -